منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایپل کی جانب سے امریکی حکومت کیلئے خفیہ آئی پوڈ بنائے جانے کا انکشاف

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا کی معروف کمپنی ایپل کے ایک سابق ملازم نے دعوی کیا ہے کہ اپیل نے امریکی حکومت کے لیے ایک خفیہ آئی پوڈ تیار کیا تھا۔آئی پوڈ وائی فائی سے منسلک ہونے والا ڈیجیٹل میوزک پلیئر ہے، جسے ایپل نے ابتدائی طور 2001 میں آئی ٹیون میوزک پلیئر کے بعد نکالا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آئی پوڈ بنانے کے لیے کمپنی کی جانب سے ملازمت پر رکھے گئے پہلے چند سافٹ ویئر انجنیئرز میں سے ایک ڈیوڈ شائر نے دعوی کیا کہ ایپل نے 15 سال قبل امریکی حکومت کے لیے خفیہ آئی پوڈ بنایا تھا۔ڈیوڈ شائر نے ایپل کے سابق اور موجودہ ملازمین کے مواد کو شائع کرنے والے پلیٹ فارم پر ایک تفصیلی بلاگ لکھا، جس میں انہوں نے امریکی حکومت کے لیے بنائے گئے خفیہ آئی پوڈ سے متعلق وضاحت کی۔مذکورہ بلاگ کے حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایپل کے سابق ملازم کے مطابق کمپنی نے 2005 میں امریکی حکومت کے لیے جاسوسی کرنے والا آئی پوڈ بنایا۔ڈیوڈ شائر کے مطابق 2005 میں انہیں کمپنی کے اعلی عہدیداروں نے امریکی محکمہ توانائی کی جانب سے بھیجے گئے 2 انجنیئرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایات دیں۔ایپل کے سابق انجنیئر کے مطابق ان کے ساتھ کام کرنے والے امریکی حکومت کے انجنیئرز چاہتے تھے کہ کمپنی ان کے لیے ایسا آئی پوڈ تیار کرے، جس میں اضافی ہارڈویئر نصب کرکے خفیہ کام کیے جا سکیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ مذکورہ منصوبے کو خفیہ رکھنے کے لیے صرف زبانی طور پر باتیں کی گئیں اور اس منصوبے کا کوئی تحریری ثبوت نہیں رکھا گیا۔ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ انہیں مکمل طور پر اس بات کا علم نہیں ہے کہ امریکی حکومت کس کام کے لیے خفیہ آئی پوڈ بنانا چاہتی تھی، تاہم ان کا اندازہ ہے کہ وہ جوہری مواد کی کھوج لگانے کے لیے آئی پوڈ بنانا چاہتے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…