اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا ہے کہ یوٹیوب کی بندش مسئلے کا حل نہیں ہے۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پروزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 3 برس یوٹیوب پر
پابندی تھی جس نے مقامی سطح پر مواد تیار کرنے والے ایکو سسٹم کو بھی محدود رکھا، یوٹیوب سے بندش ہٹنے کے بعد ایکو سسٹم نے اب پھلنا پھولنا شروع کیا ہے اور اس سے ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔