جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوکیا کے 3 انٹری لیول اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے گئے

datetime 1  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایچ ایم ڈی نے خاموشی سے نوکیا کے 3 انٹری لیول اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ۔یہ فونز نوکیا سی 5 انڈی، سی 2 ٹاوا اور سی 2 ٹینین ہیں جن میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ان فونز کو امریکا میں پیش کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ جلد دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوکیا سی 5 انڈی فون میں 6.5 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس می

ں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جبکہ بیزل کافی نمایاں ہیں۔اس کے علاوہ میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔اس فون کے بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔یہ فون 170 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ان دونوں فونز میں 5.45 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے اور 5 میگا پکسل سیلفی کیمرے بھی دونوں ڈیوائسز میں موجود ہیں۔دونوں فونز میں ہیلیو اے 22 پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 سے 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ کی مدد سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔3000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں 8 میگا پکسل مین کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہے۔سی 2 ٹاوا 29 مئی سے صارفین کو دستیاب ہوگا جس کی قیمت 110 ڈالرز (لگ بھگ 18 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی جبکہ سی 2 ٹینین 15 جون سے 70 ڈالرز (11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…