اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کا ہر شخص اس انتظار میں ہے کہ اس مہلک وباء سے کب چھٹکارا ملے گا ۔ اس حوالے سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں کافی تبدیلیاں رونما ہو ئی ہے ، انہیں اپنے معمول پر آنے میں کم سے کم 18ماہ سے زائد کا وقت
لگ سکتا ہے یا پھر اس سے کم بھی وقت لگ سکتا ہے ، تاہم جس طرح کا ردعمل وباء کے مقابلے میں دیکھنے کو ملا اس کی وجہ سے ہم اس کیفیت سے کافی عرصے تک لڑتے رہیں گےاور اس عمل سے ہم تب باہر نکلیں جب ہمارے ہاتھ میں کرونا وائرس کی ویکسین آجائے گی ۔ جسے بنانے کیلئے 18ماہ کا عرصہ درکار ہے ۔