کراچی(این این آئی)کوروناوائرس سے دنیا کے198ممالک متاثر ہیں اور تمام بڑے شہروں میں لاک ڈائون کے سبب لوگ گھروں میں محصور ہیں۔گھروں میں محصور لوگ اپنے آپ کو مصروف رکھنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس استعمال کر رہے ہیں اور فیس بک کا استعمال بھی70 فیصد بڑھ گیا ہے۔واٹس ایپ، ایمو اور ویڈیو ایپلی کیشنز کے استعمال میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ .
کورونا وائرس کے باعث گروپ ویڈیو چیٹ میں بھی 70فیصد اضافہ ہوا۔لوگوں کے گھروں میں رہنے کے سبب فیس بک اور سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس پر ٹریفک میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔کورونا وائرس کے سبب دنیا کے تمام بڑے شہروں میں لاک ڈان کی صورتحال ہے اور کروڑوں لوگ محصور ہو کر رہ گئے۔ اکثرممالک نے وائرس کا پھیلا ئوکم کرنے کیلئے عوامی مقامات بند کر دیئے ہیں۔