بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاریاں، ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم نے لائحہ عمل مرتب کرنے کا حکم دے دیا

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فائیو جی کی فائبرائزیشن کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دے دی، بڑے شہروں میں فائبرائزیشن کے ذریعہ موبائل فون کے ٹاوروں کو جوڑا جائے گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد،

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے شریک چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان، سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹکنالوجی اور کابینہ ارکان نے شرکت کی۔ کراچی میں وزیر اعظم کی نیشنل ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا کہ حکومت پاکستان مصنوعی ذہانت،بِگ ڈیٹا،سائبرسیکیورٹی اور اس سے منسلک دیگر ٹیکنالوجیزپر پچاس بلین خرچ کرے گا۔حکومتی دفاتر میں ملکی سطح پر تیارہونے والے سافٹ ویئرز کے استعمال کو فروغ دیا جائے گاتاکہ ملک میں آئی ٹی کی صنعت کو مستحکم کرنے میں مددمل سکے۔صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان اس شعبہ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔حکومتی سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے مراکز کو ملک کے کونے کونے میں پھیلایاجائے۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق اس دہائی کی ایجادات سے 100 کھرب ڈالرز حاصل ہونگے۔ ان تمام میں مصنوعی ذہانت،کلاؤڈ کمپیوٹنگ،ایڈوانسٹڈمیٹریلز،انڈسٹریل بائیوٹیکنالوجی،انٹرنیٹ آف تھینگز،انرجی اسٹوریج سسٹم اور دیگر شامل ہیں۔پاکستانی جامعات اور سافٹ ویئر ہاوسزاور انڈسٹریز کو چاہیئے کہ وہ مارکیٹ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کریں تاکہ ملک کو زیادہ سے زیادہ بزنس حاصل ہو اور وہ اپنے زرائع مبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ کرسکیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹرسائنس کے

زیر اہتمام انٹرنیشنل سینٹر فارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں منعقدہ دوسری دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ”انفارمیشن سائنس اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عطاالرحمن نے سنگاپور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کی معیشت ہیومن ریسورسز اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ / ایکسپورٹ پر مبنی ہے،پانچ ملین کی آبادی والا ملک جس کا کل رقبہ 1865 اسکوائرکلومیٹر ہے اور اس کی ایکسپورٹ 330 بلین ڈالرز ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…