نئی دہی(این این آئی)نوجوانوں میں مقبول آن لائن گیم پب جی بھارتی ریاست مہارشترا میں 25 سالہ ہرشل منان کے لیے جان لیوا بن گیا،بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہرشل منن اپنے موبائل پر پب جی گیم کھیل رہا تھا کہ اسے اچانک برین ہیمرج یعنی دماغ کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔اہل خانہ ہرشل کو فوری طور پر اسپتال لے گئے
جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اب وہ دنیا میں نہیں رہا۔ماہرین کے مطابق ہرشل منن جیسے کئی نوجوان پہلے بھی موبائل گیمز کو اپنے سر پر سوار کرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ہرشل منن سے قبل بھی پب جی گیم 20 سالہ سوربھ کی جان لے چکا جو گیم کھیلنے میں اتنا مشغول تھا کہ اس نے پانی کے بجائے کیمیل کی بوتل پی لی تھی۔