100 روپے والے موبائل کارڈ پر کتنے پیسے کٹیں گے؟ پی ٹی اے نے حقیقت بتا دی

18  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر بیلنس لوڈ کرنے پر پیسوں کی کٹوتی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی وضاحت کردی۔واضح رہے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ مختلف کمپنیز کی جانب سے 100 روپے کے کارڈ پر 76 روپے کا لوڈ دیا جارہا ہے اور 24 روپے کی کٹوتی کی جارہی ہے۔

تاہم اس حوالے سے پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز ریچارج یا ری لوڈ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اپریل 2019 سے ٹیکس کی بحالی کے بعد صرف ود ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس وصول کررہے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق 100 روپے کے ری چارج پر 12.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد صارف کو 88.88 روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ 19.5 فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق فی کال، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کے استعمال پرہوتا ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارف کی جانب سے مکمل بیلنس کے استعمال کے بعد جی ایس ٹی کی مد میں 14 روپے 50 پیسے لاگو ہوتے ہیں، صارفین کو ٹیکسز کے حوالے سے صحیح آگاہی نہ ہونے کے باعث یہ تاثر ملتا ہے کہ زیادہ پیسوں کی کٹوتی کی جاتی ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق کال سیٹ اپ چارجز 15 پیسے فی کال مقرر کی گئی ہے تاہم اس سے زیادہ وصولی پر کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…