ارب پتی شخص کو چاند پر جانے کیلئے نوجوان خاتون کی تلاش، دنیا بھر کی خواتین منتخب ہونے کیلئےکب تکآن لائن درخواستیں دے سکتی ہیں؟ اشتہا رشائع

13  جنوری‬‮  2020

ٹوکیو(این این آئی)تین سال بعد 2023 میں چاند کے پہلے نجی دورے کے لیے منتخب ہونے والے جاپانی ارب پتی 44 سالہ فیشن و آرٹ ڈیزائنر یساکو مائزاوا نے چاند کے سفر کے لیے خاتون ساتھی کی تلاش شروع کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چاند کے دورے کے لیے اسپیس ایکس اپنے ہی راکٹ استعمال کرے گا تاہم اسے امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناساکی معاونت حاصل رہے گی۔اسی منصوبے کے تحت 2023 میں جاپانی فیشن و آرٹ ڈیزائنر 44 سالہ یساکو مائزاوا کو سب سے پہلے چاند پر بھجوایا جائے گا تاہم وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی خوبرو اور بہادر خاتون بھی چاند پر جائے۔چاند کے پہلے نجی سیاحتی دورے کے لیے منتخب ہونے والے ارب پتی جاپانی فیشن ڈیزائنر نے خوبرو، نوجوان اور بہادر خاتون تلاش کرنے کے لیے اپنی ویب سائٹ پر دنیا بھر کی خواتین سے درخواستیں طلب کرلیں۔یساکو مائزاوا کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اشتہار کے مطابق انہیں کم سے کم 20 سال یا اس سے زائد عمر کی بہادر اور خوبرو خاتون درکار ہے۔ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ ارب پتی جاپانی فیشن ڈیزائنر چاند کے دورے کو یادگار بنانے کے لیے کسی خوبرو خاتون کے ساتھ چاند کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے خواہش مند خواتین سے درخواستیں طلب کی ہیں۔اشتہار میں یساکو مائزاوا کا تعارف بھی دیا گیا ہے کہ وہ کون ہیں اور وہ کس طرح ارب پتی بنے۔ویب سائٹ کے مطابق یساکو مائزاوا دراصل اپنے فیشن ہاس زوزو کی وجہ سے ارب پتی بنے جنہیں انہوں نے 2018 میں فروخت کردیا تھا اور اب ان کی مجموعی دولت 2 ارب امریکی ڈالر ہے۔

ویب سائٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ارب پتی فیشن ڈیزائنر کو صرف چاند کے دورے کے لیے خوبرو اور بہادر خاتون درکار ہے۔ویب سائٹ پر دیے گئے اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کی خواتین ارب پتی شخص کے ساتھ چاند پر جانے کے لیے منتخب ہونے کے لیے 17 جنوری 2020 تک آن لائن درخواستیں دے سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…