نیویارک/بیجنگ(این این آئی)امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہواوے کو چین کی حکومت کی جانب سے 75 ارب ڈالرز کی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے جس سے کمپنی کو کھلے دل سے سرمایہ کاری کرنے میں مدد مل سکی۔
امریکی جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں عوامی طور پر دستیاب ریکارڈز کے حوالے سے دعوی کیا،رپورٹ کے مطابق ہواوے کو ریاستی کنٹرول لینڈرز کی جانب سے 46 ارب ڈالرز قرضوں اور لائن آف کریڈٹ کی مد میں ملیں جبکہ 1.6 ارب ڈارلز کی گرانٹ بھی دی گئی۔اسی طرح ہواوے کو 2008 سے 2018 کے دوران ٹیکسون کی مد میں 25 ارب ڈالرز کی چھوٹ دی گئی جو کہ چین کے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو دی جانے والی مراعات کا حصہ تھا اور 2 ارب ڈالرز زمینوں کی خریداری کے لیے ملے۔دوسری جانب ہواوے نے اس مضمون پر مختلف ٹوئیٹس اور ایک طویل بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی،کمپنی نے کہا کہ ایک بار پھر امریکی جریدے نے غلط معلومات پر ہواوے کے بارے میں جھوٹا مضمون شائع کیا، اس بار کمپنی کے سرمائے کے بارے میں الزامات عائد کرتے ہوئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لیے 30 سال کی سرمایہ کاری کو نظرانداز کردیا گیا جس کا مقصد ٹیکنالوجی انڈسٹری میں تنوع اور بہتری لانا ہے۔چینی کمپنی نے کہا کہ اس کے پاس امریکی جریدے کے خلاف قانونی کارروائی کا حق موجود ہے جو متعدد غیر ذمہ دارانہ مضامین شائع کرچکا ہے۔