بیجنگ (این این آئی)چین نے ایک طاقتور راکٹ ٹیسٹ کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق اس ٹیسٹ کی کامیابی کو چین کے سپیس پروگرام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا کہ تجربے سے چاند اور مریخ کے لیے مستقبل کے مشنوں کے راستے کھل جائیں گے۔ اس میں انسان بردار مشن بھی شامل ہوں گے۔ 2020 تک خلا میں سپیس اسٹیشن روانہ کرنے کا مدار بھی اسی مشن پر ہے۔