ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب زلزلے کی پیشگی اطلاع مل سکے گی، غیر ملکی کمپنی نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)موبائل بنانے والی معروف کمپنی ویوو کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی بہت جلد ایسا اسمارٹ فون متعارف کرائے گی جو زلزلہ آنے سے قبل ہی صارفین کو خبردار کر دے گا۔ویوو کمپنی کے ترجمان شیاو زیہوج نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اب ایک ایسے موبائل فون کی تیاری کر رہی ہے جس میں موسم سے متعلق فیچر کو شامل کیا جائے گا، اس فیچر کا بنیادی مقصد زلزلہ آنے سے قبل صارفین کو خبردار کرنا ہو گا۔ویوو کا آنے والا نیا اسمارٹ فون زلزلے سے آگاہ کرنے کے

ساتھ ساتھ ان جگہوں کی نشاندہی بھی کرے گا جہاں زلزلہ آنے کے امکانات ہوں گے، یہ فیچر صارفین کو متاثرہ جگہ کی پل پل کی صورتحال سے بھی آگاہ رکھے گا۔یہ فیچر صارفین کو زلزلہ آنے سے قبل یہ بھی بتائے گا کہ کتنے منٹ یا سیکنڈ میں زلزلہ اس جگہ پر آنے والا ہے، دوسری جانب یہ فیچر ہنگامی پناہ گاہوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کریگا۔ویوو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اس لیے اس فون کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی جاسکتیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…