منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس کی ٹیکنالوجی میں شاندار کامیابی،دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے میں کامیاب،مارکیٹ میں کب متعارف کرایا جائے گا ؟

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو( آن لائن )روس کی ٹیکنالوجی میں شاندار کامیابی، دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ایک خبر رساں ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روس تمام دنیا سے علیحدہ ان پلگ انٹرنیٹ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔اس تجربے میں اس انٹر نیٹ کو عام صارفین کے

سامنے پیش کیا گیا۔ لوگوں کی جانب سے کہا گیا کہ انھیں اس انٹرنیٹ کے استعمال میں کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوا۔ اس کا استعمال بہت زیادہ آسان ہے اور اس سے انکے ملک کو عالمی سطح پر بھی پزیرائی ملے گی۔ اس تجرے کے نتیجے کو جلد ہی صدر پیوٹن کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ جاری شدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہے روس کے اس اقدام کا مقصد تمام تر دنیامیں اپنی اجارہ داری قائم کرنا ہے۔اسکا مقصد اپنے حریف کے ساتھ مقابلہ کرنے اور دنیا میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے انٹر نیٹ صارفین کو مکمل ریکارڈ روس کو حاصل ہو جائیگا۔ اس حوالے سے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوشش پہلے ہی ایران اور چین کی جانب سے کر لی گئی تھی، جن ممالک میں ڈیکٹرشپ ہے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ صارفین کی معلومات حاصل کر سکیں اوراسے اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔تاہم ابی روس کی جانب سے اس کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ اگر روس کی جانب سے یہ انٹر نیٹ مارکیٹ میں متعارف کروا دیا جائے تو یہ دنیا کی ٹیکنالوجی میں ایک بہت بڑی جدت اور تبدیلی ہوگی۔ اس حوالے سے ابھی روس کی جانب سے نہیں بتایا گیا کہ اسکو کب مارکیٹ میں متعارف کروایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…