جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

رواں سال کا آخری سورج گرہن، پاکستان میں یہ گرہن کتنے سال پہلے دیکھا گیا تھا ؟ رپورٹ جاری

datetime 25  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی )رواں سال کا آخری سورج گرہن آج (جمعرات )کو ہوگا جسے پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ سورج گرہن پاکستان میں 20 سال پہلے 1999 میں جزوی طور پر دیکھا گیا تھا۔سورج گرہن صبح 7 بجے سے نظر آئے گا جو دوپہر 1 بجے ختم ہوجائے گا

جسے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے لے کر گلگت تک دیکھا جا سکے گا۔کراچی میں سورج گرہن صبح 7 بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا اور اسے 8 بج کر 58 منٹ پر واضح دیکھا جا سکے گا۔ شہر قائد میں سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے اور 32 منٹ پر مشتمل ہوگا اور  یہ صبح 10 بج کر 19 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔اسلام آباد میں سورج گرہن صبح 7 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا جو کہ 8 بج کر 58 منٹ پر واضح دیکھا جا سکے گا اور یہ صبح 10 بج کر 15 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔لاہور میں سورج گرہن صبح 7 بج کے 47 منٹ پر شروع ہو گا جو کہ 8 بج کے 58 منٹ پر واضح دیکھا جا سکے گا اور یہ صبح 10 بج کر 19 منٹ پر ختم ہو گا۔پشاور میں سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے 25 منٹ ہوگا اور اس آغاز صبح 7 بج کے 48 منٹ پر ہو گا جب کہ 8 بج کے 56 منٹ پر اسے واضح دیکھا جا سکے گا۔ اس سال کے آخری سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے کیوں سورج کو جب گرہن لگے گا تویہ مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک چکا ہوگا اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آئیں گے۔سورج گرہن کے موقع پر جامع مسجد منصورہ میں صبح دس بجے نمازکسوف ادا کی جائے گی ۔ شیخ القرآن  و الحدیث حضرت مولانا عبد المالک نماز کسوف پڑھائیں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…