بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

مستقبل میں فضائی ٹیکسیوں کی آمد ، دنیا کا پہلا خود کار پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹرپیش کر دیاگیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
فوٹو:انٹرنیٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)متعدد کمپنیوں کی جانب سے خودکار ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھنے والے طیاروں کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے مگر ایک کمپنی نے دنیا کا پہلا خودکار پرواز کی صلاحیت رکھنے والا کمرشل ہیلی کاپٹر پیش کردیا ہے۔اسکائی رائز نامی اس کمپنی نے کہا کہ اسے مستقبل میں شہروں میں کام کرنے والی فضائی ٹیکسیوں کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے خودکار پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹر کی کامیاب آزمائش کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کو اس وقت موجود ہیلی کاپٹرز میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں بھی رابنسن آر 44 میں اس کا اضافہ کرکے تجربہ کیا گیا اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی منظوری کے بعد اس نے پرواز بھری، جس کے اندر 2 پائلٹ بھی بیک اپ کے طور پر موجود تھے۔اسکائی رائز واحد کمپنی نہیں جو خودکار پرواز کی صلاحیت رکھنے والے طیاروں کا خواب دیکھ رہی ہے، اس حوالے سے گوگل، اوبر اور متعدد کمپنیوں کی جانب سے کام کیا جارہا ہے، یہاں تک کہ ائیربس اور بوئنگ بھی ائیر ٹیکسی منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔اسکائی رائز کا پراجیکٹ اس حوالے سے کچھ مختلف ہے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی اس وقت استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹرز میں بھی استعمال ہوسکتی ہے۔یہ کمپنی ضرور خودکار پروازوں پر ہی توجہ مرکوزن نہیں کررہی بلکہ اس کا سسٹم پرواز کے مختلف پہلوئوں کو بھی خودکار بناتا ہے۔مختلف سنسرز اسٹیئر، اسٹیبلائز اور ہیلی کاپٹر کو سمت کی رہنمائی میں مدد دیتے ہیں جبکہ دیگر فلائٹ ڈیٹا پر بھی نظر رکھی جاتی ہے۔ہیلی کاپٹر کو مسلسل مانیٹر کیا جاتا ہے تاکہ وہ حفاظتی حد سے آگے نہ نکل سکے خصوصاً ہنگامی حالات میں۔خودکار ٹیک آف اور لینڈ کو ہیلی پیڈ میں نصب سنسرز ان ایبل کرتے ہیں اور یہ سنسرز ہیلی کاپٹر سے رابطہ قائم کرنے کے ساتھ موسم پر نظر رکھتے ہیں تاکہ محفوظ پرواز کو ممکن بنایا جاسکے، جبکہ پرندوں اور ڈرونز پر بھی نظر رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…