بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

راہ چلتے سمارٹ فون کے استعمال سے حادثات میں اضافہ  1998ء سے 2017ء تک کتنے واقعات رونما ہوئے ؟ ماہرین کے ہوشربا انکشافات

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوجرسی(این این آئی) ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے مطابق سیل فون سے چہرے پر زخموں اور چوٹ لگنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔یہ تحقیق جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جے اے ایم اے) میں شائع ہوئی ہے اور میں ایک غیرمعمولی واقعہ بتایا گیا ہے کس طرح ایک خاتون کے چہرے پر سخت کیسنگ والا فون گرا اور ان کی ناک کی ہڈی پر گہرا زخم آگیا تھا۔رٹگرز نیوجرسی

میڈیکل اسکول کے ڈاکٹر بورس پیشکوور نے گزشتہ 20 برس سے ڈیٹا جمع کیا ہے اور ان کے مطابق 2006 سے اس کے واقعات میں اضافہ ہوا جب پہلے پہل اسمارٹ فون کی فروخت شروع ہوئی تھی۔ڈاکٹروں کے مطابق اسمارٹ فون سے وابستہ چہرے اور گردن کی چوٹوں میں بسا اوقات اس لیے اضافہ ہورہا ہے کہ لوگ فون استعمال کرتے کرتے کسی رکاوٹ اور دیوار سے ٹکراجاتے ہیں ۔ اس لیے یہ چوٹیں توجہ ہٹنے کی وجہ سے پیدا ہورہی ہیں جن میں سے اکثریت معمولی نوعیت کی ہیں لیکن بعض چوٹوں کا اثر بہت دیر تک رہتا ہے اور اس کا علاج کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔محققین کے مطابق  1998 سے 2017 تک 76000 ایسے واقعات ہوئے جن میں لوگوں کو چوٹیں لگی ہیں۔ ان میں سے کئی افراد کو ہنگامی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے اور لگ بھگ 100 ہسپتالوں نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔بعض چوٹوں سے معمولی خراشیں آئی ہیں لیکن فریکچر اور ہڈی کے مجروح ہونے کے واقعات بھی نوٹ کئے گئے ہیں۔ فون استعمال کے دوران چلتے ہوئے، سڑک عبور کرتے ہوئے جو حادثات ہوئے ہیں وہ سنگین نوعیت کے ہیں۔ کئی واقعات میں لوگ نشیب میں اترتے ہوئے فون استعمال کرتے ہوئے منہ کے بل گرے ہیں جس سے خطرناک نقصانات نوٹ کئے گئے ہیں۔لیکن حیرت انگیز طور پر لوگوں نے فون استعمال کرتے ہوئے چھوڑ دیا جس سے آنکھ، ناک اور گالوں پر چوٹیں آئیں اور ایسی چوٹوں کا تناسب 40 فیصد نوٹ کیا گیا ہے۔ ان کا شکار ہونے والے افراد کی عمریں 13 سے 29 برس نوٹ کی گئی ہیں۔ڈاکٹربورس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چلتے ہوئے فون استعمال نہ کریں تاکہ سنگین خطرات سے بچ سکیں اور دوسری جانب فون کے استعمال میں حد درجہ محتاط رہیں۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…