صرف دو گھنٹے کی فروخت میں کروڑوں کما لئے،ہواوے Y9s نے فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

13  دسمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) اپنے گذشتہ اسمارٹ فون ماڈل کی مقبولیت کو زندہ رکھتے ہوئے، ہواوئے Y9s کے متعارف کروائے جانے کے بعد، پہلے دو گھنٹے کی فروخت کے محصولات 10 کروڑ روپئے تک پہنچ گئے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ہواوئے کے مدّاحوں نے بڑی تعداد میں دکانوں کا رخ کر کے، ایک بار پھر اپنی پسندیدگی اور برانڈ سے وفاداری کا ثبوت دے دیا۔

ہواوئے Y سیریز کو پاکستان میں مقبول ترین اسمارٹ فون مصنوعات ہونے کا اعزاز حاصل ہے، کیونکہ ان اسمارٹ فونز نے اپنے مخصوص درجہ کے اعتبار سے باکفایت قیمتوں پر بے مثال خصوصیات پیش کی ہیں۔یہ نیا ماڈل ہواوئے کی بے مثل جدت اور کفایت کا علم بردار ہے، جو صارفین کو دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے تجربات سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کر تا ہے۔جب پورے پاکستان میں، ہوا وئے کے مراکز پر صارفین کی لمبی قطاریں موجود تھیں، تو اس ادارہ نے ان تمام مقامات پر بہت سی تفریحی سرگرمیوں اور منفرد پیشکشوں کا اہتمام کر رکھا تھا، تاکہ صارفین اس وقت کا بھرپور لطف لے سکیں۔ فروخت کے پہلے دن: لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گجرانوالہ، حیدر آباد، سیالکوٹ اور دیگر اہم شہروں میں پر لطف سرگرمیوں نے ہواوئے کے پری آرڈر مرحلہ کو نہایت دلچسپ بنا دیا۔ اس حوالہ سے سب سے زیادہ پر لطف تقریب کراچی کے لکی ون مال میں منعقد کی گئی، جہاں ہواوئے کا فلیگ شپ ایکسپیریئنس اسٹور بھی قائم ہے۔ہواوئے Y سیریز کے اس جدید ترین ماڈل؛ Y9s کے طاقتور کیمرہ، پر کشش ڈسپلے اور بے مثال کارکردگی نے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔یہ درمیانی قیمت کے ایسے چند اسمارٹ فونز میں شامل ہے،جن میں 6.59 انچ کی FHD+ الٹرا فل ویُو اسکرین کے ساتھ 1080p کی ریزولیوشن اور 391 پکسل فی انچ کی شفافیت موجود ہے، جو اس درجہ کے فونز میں بے مثال خصوصیات ہیں۔

اس فون کے ذریعے کی جانے والی فوٹو گرافی میں 48 میگا پکسل کے ٹرپل Artificial Intelligence کیمرہ کی بدولت، بے انتہا خوبصورتی کا اضافہ ہو جاتا ہے۔جبکہ 16 میگا پکسل کا POP UP AI فرنٹ کیمرہ بھی آپ کی سیلفی تصاویر میں نئی جا ن اور دلچسپیاں ڈال دیتا ہے۔ فون کی ایک سائیڈ پر نصب فنگر پرنٹ اسکینر کے باعث، اس فون کی طاقتور کارکردگی تک رسائی انتہائی آسان ہے، جبکہ صارف کی ذاتی اور خفیہ معلومات بھی مکمل طور پر محفوظ رہتی ہیں۔ جدید ترین Kirin 710F کے طاقتور پراسیسر بہترین کارکردگی اور صلاحیتیں پیش کرتے ہوئے توانائی کی بچت کو بھی یقینی بناتا ہے۔Y9s میں سافٹ ویئر کی بے مثال کارکردگی کا وعدہ بھی موجود ہے۔

یہ فون جدید ترین GPU ٹربو 3.0، ایک گرافک پراسیسنگ ایکسلریشن ٹیکنالوجی کا حامل بھی ہے، جو85 مقبول ترین عالمی موبائل گیمز کھیلتے ہوئے، اعلیٰ ترین درجہ کی کارکردگی کو یقینی بناتی ہے۔ ہواوئے Y9s کے استعمال میں مزید آسانی کے لئے جدید ترین EMUI 9.1 بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے باعث، اس موبائل کو کھولتے ہی، آپ گوگل موبائل کی تمام سہولیات تک براہ راست رسائی حاصل کر سکیں گے۔ایک جدید ترین کیمرہ، پر کشش ڈسپلے، خوبصورت ڈیزائن، اور معیاری ساخت کی بدولت، ہواوئے Y9s، درمیانی قیمت میں، رواں سال متعارف ہونے والے تمام فونز میں اپنی نوعیت کا بہترین اسمارٹ فون ثابت ہوا ہے۔ اس میں 6 گیگا بائٹ+ 128 گیگا بائٹ معیاری اسٹوریج کی گنجائش موجود ہے، جس میں 512 گیگا بائٹ تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں، یہ فون 42,999 روپئے کی پر کشش قیمت میں دستیاب ہے اور اسے ہواوئے کے ملک گیر سیلز نیٹ ورک کے کسی بھی مرکز سے خریدا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ Daraz.pk پر قائم ہواوئے کے فلیگ شپ اسٹور پر بھی دستیاب ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…