اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے 396 اکائونٹس کی معطلی پر ٹوئٹر انتظامیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بغیر وجہ بتائے ٹوئٹر اکائونٹس کی معطلی کی وجہ بتائی جائے ،پی ٹی اے کا ٹوئٹر انتظامیہ سے مطالبہ ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5ماہ قبل ٹوئٹر انتظامیہ نے پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے ٹوئٹر اکائونٹس بغیر وجہ بتائے معطل کر دیئے تھے
جس پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ٹوئٹر انتظامیہ سے یہ شکایت کی تھی کہ آخر انہوں نے کس بنیاد پر پاکستانیوں کے ٹوئٹر اکائونٹس معطل کیئے ہیں جس پر انہوں نے کوئی جوب نہیں دیا تھا، 5ماہ گزر جانے کے باوجو تا حال پاکستانیوں کے 396 اکائونٹس کو بحال نہیں کیا گیا جو آزادی اظہار رائے کی کھلی خلاف وز ی ہے لہذا ایک بار پھر ٹوئٹر انتظامیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کہ وہ پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے ٹوئٹر اکائونٹس کو بحال کر ے ۔