مارک زکربرگ نےفیس بک میں سیاسی اشتہارات کی پالیسی سے متعلق اہم ترین اعلان کر دیا

4  دسمبر‬‮  2019

نیویارک (این این آئی)فیس بک کو سیاستدانوں کی جانب سے اشتہارات کی پالیسی کے حوالے سے مسلسل تنقید کا سامنا رہا ہے مگر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے سیاسی اشتہارات پر پابندی نہ لگانے کا کہا ہے۔ایک امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ سیاستدانوں کے بیانات پر

لوگوں کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میں جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں، یہ بہت ضروری ہے کہ لوگ خود دیکھیں کہ سیاستدان کیا کہہ رہے ہیں، تاکہ وہ اپنا فیصلہ کرسکیں، مجھے نہیں لگتا کہ ایک پرائیویٹ کمپنی کو سیاستدانوں یا خبروں کو سنسر کرنا چاہیے۔مارک زکربرگ کی جانب سے کافی عرصے سے فیس بک کی سیاسی تقاریر کے حوالے سے متنازع حکمت عملی کا دفاع کیا جارہا ہے، جبکہ دوسری جانب فیس بک پر غلط معلومات کی ترسیل، نفرت انگیز تقاریر اور دیگر مواد کی روک تھام کے لیے دبائو بڑھ رہا ہے۔فیس بک کی سیاسی اشتہارات کی پالیسی پر تنقید کا نیا سلسلہ اکتوبر میں اس وقت شروع ہوا جب فیس بک نے ڈیموکریٹ جو بائیڈن کی صدارتی مہم کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اشتہار کو ہٹانے سے انکار کردیا، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس میں سابق نائب صدر کے بارے میں غلط معلومات دی گئی ہے۔فیس بک کی جانب سے سیاسی اشتہارات کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے مگر اس کا موقف اس معاملے میں دیگر کمپنیوں سے مختلف ہے۔ٹوئٹر نے اکتوبر میں سیاسی اشتہارات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا جبکہ گوگل نے نومبر میں کہا تھا کہ وہ انتخابی اشتہارات کو عمر، جنس اور پوسٹل کوڈ کے مطابق محدود حلقے کو دکھائے گا۔اس انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے اکتوبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈنر کرنے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں مختلف امور میں بات چیت کی گئی مگر یہ بات چیت نجی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…