جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

چینی کمپنی ہواوے کو کیوں امریکا بلیک لسٹ کرنا چاہتا ہے ، بالآخر بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2019 |

بیجنگ (این این آئی)ہواوے کو اپنے فلیگ شپ فون میٹ 30 میں گوگل اینڈرائیڈ سسٹم، گوگل سروسز اور ایپس کے استعمال سے روک دیا گیا ہے جس کی وجہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے چینی کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جانا ہے (اب وہ اینڈرائیڈ کا اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہی ہے)، مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ صرف سافٹ وئیر تک ہی محدود نہیں۔درحقیقت میٹ 30 سیریز کے فونز میں

کسی بھی قسم کے امریکی ساختہ پرزہ جات کا استعمال نہیں ہوا۔یہ بات امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ،رپورٹ میں یو بی ایس اور جاپانی ٹیکنالوجی لیب فوماہوٹ کے تجزیہ کاروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے نے فون کی تیاری کے لیے ایسے سپلائرز تلاش کرلیے ہیں جن کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں۔رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ہواوے نے ایمپلی فائرز کو اپنی ذیلی کمپنی ہائی سیلیکون کی مدد سے تیار کیا جبکہ آڈیو چپ کے لیے امریکی کمپنی کرس لاجگ کی جگہ ڈچ کمپنی این ایکس پی کی خدمات حاصل کی۔یہ سب امریکی سپلائرز پر انحصار ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے رواں سال مئی میں ہواوے کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں وہ امریکی کمپنیوں سے آلات و پرزہ جات کی سپلائی سے محروم ہوگئی تھی اور ان کے ساتھ کاروبار امریکی حکومتی لائسنس سے مشروط کردیا گیا تھا۔اس حوالے سے گزشتہ ماہ کچھ امریکی کمپنیوں بشمول مائیکرو سافٹ کو لائسنس بھی جاری کیے گئے جبکہ کچھ کمپنیوں کو انکار کیا گیا، مگر ان کمپنیوں میں گوگل کا نام شامل نہیں۔ہواوے کے بانی نے اس حوالے سے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم جب تک ممکن ہے گوگل کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گے مگر ہم بڑے پیمانے پر بیک اپ پلان پر بھی کام کررہے ہیں۔ہواوے کی جانب سے رواں سال اگست میں اپنا آپریٹنگ سسٹم ہارمونی متعارف کرایا گیا تھا جبکہ اپنا ایپ اسٹور بھی پیش کیا جس میں فی الحال 45 ہزار ایپس ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں، اس کے مقابلے میں گوگل پلے اسٹور میں یہ تعداد 28 لاکھ ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…