بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا میں خواتین کیلئے ناقص ڈیوائس بنانے پر امریکی کمپنی کو بھاری جرمانہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کی ایک عدالت نے جانسن اینڈ جانسن کو خواتین کی وجائنا (اندام نہانی) کی ایک بیماری کے لیے ناقص میڈیکل ڈیوائس تیار کرنے کا قصور وار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کو لاکھوں ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔برطانوی اخبار کے مطابق آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے ملٹی نیشنل کمپنی کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ کمپنی کو متاثرہ خواتین کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔جانسن اینڈ جانسن کیخلاف

آسٹریلیا بھر کی 1350 خواتین نے ناقص اور عذاب میں مبتلا کرنے والی میڈیکل ڈیوائس تیار کرنے پر مقدمہ دائر کر رکھا تھا اور مذکورہ کیس کی کئی سماعتیں ہوئیں۔کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والی خواتین کی عمریں 30 سال سے 80 سال کے درمیان تھیں اور ان میں سے بیشتر خواتین اندام نہانی کے شکنجے میں خرابی کے پیدائشی مرض کے ساتھ پیدا ہوئی تھیں۔ملٹی نیشنل کمپنی پر مقدمہ کرنے والی خواتین کو پیشاب کرنے سمیت دیگر مسائل کے درمیان تکلیف اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور انہوں نے ملٹی نیشنل کمپنی کی ڈیوائسز لگوا رکھی تھیں۔رپورٹ کے مطابق ناقص ڈیوائسز کیس کی سماعت کرنے والی خاتون جج نے ملٹی نیشنل کمپنی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کئی سماعتوں کے بعد کمپنی کی غفلت سامنے آئی اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ کمپنی نے پابندی شدہ ڈیوائسز کو دوبارہ فروخت کے لیے پیش کیا۔سماعت کرنے والی خاتون جج کا کہنا تھا کہ ملٹی نیشنل کمپنی نے مذکورہ ڈیوائسز کے ری ایکشن سمیت اس کے دیگر خطرات سے مریضوں کو متنبہ نہیں کیا تھا جب کہ کمپنی کی مذکورہ ڈیوائسز پر 2017 میں پابندی عائد کیے جانے کے باوجود انہیں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔جج کا کہنا تھا کہ ملٹی نیشنل کمپنی ڈیوائسز کے معاملے میں سنگین غفلت کی مرتکب قرار پائی، اس لیے کمپنی کو متاثرہ 1350 خواتین کو لاکھوں ڈالر کا معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔اگرچہ جج نے واضح کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنی کو

متاثرہ خواتین کو معاوضہ دینا پڑے گا، تاہم جج نے جرمانے کی رقم نہیں بتائی۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملٹی نیشنل کمپنی پر جرمانے سنائے جانے کی سماعت فروری 2020 تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑیں گے۔ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی فیصلے پر ملٹی نیشنل کمپنی کو اپیل دائر کرنے کا اختیار حاصل ہے اور فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ کمپنی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے

گی یا نہیں۔دوسری جانب ملٹی نیشنل کمپنی کی ڈیوائسز لگوانے والی خواتین نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے دنیا بھر کی خواتین کی جیت قرار دیا۔خیال رہے کہ جانسن اینڈ جانسن پر 2016 میں ایک امریکی خاتون نے پاڈر کے استعمال کرنے پر کینسر ہونے کا مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت نے کمپنی کو متاثرہ خاتون کو 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…