واشنگٹن (این این آئی) سورج کی توانائی سے فائدہ اْٹھا کر دنیا کو محفوظ بنانے کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں امریکی کمپنی نے سولر اوون تیارکرلیا۔مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کے تعاون سے شروع ہونے والے منصوبے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ امریکی کمپنی نے کہاکہ اس نے مصنوعی ذہانت اورآئینوں کے میدان سے بڑے پیمانے پر سورج کی روشنی منعکس کرنے
کا طریقہ دریافت کرلیا ہے جس کے ذریعے ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا کی جاسکتی ہے۔ یہ ایک طرح کا سولر اوون ہے اور اس کے ذریعے سیمنٹ، اسٹیل، گلاس اور دیگرصنعتوں کے لیے درکار انتہائی حرارت حاصل کی جاسکے گی۔کمپنی کے بانی بل گروس کے مطابق یہ ٹیکنالوجی حیاتیاتی ایندھن سے سستی ہوگی اور اس سے کاربن کا اخراج بھی نہیں ہوگا۔