تہران (این این آئی)ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہروں بعدحکام نے انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کی کونسل نے بتایاکہ انٹرنیٹ سروس اسی وقت بحال کی جائے گی، جب ملک کے حالات معمول پر آئیں گے۔
حکام کا کہناتھا کہ ملکی سلامتی کو سب پر فوقیت حاصل ہے اور اس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ گزشتہ پانچ دنوں سے ایران میں نہ تو کوئی سوشل میڈیا پر پیغام اور نہ ہی کوئی میل بھیجی جا سکتی ہے۔ اسی طرح گوگل سرچ انجن بھی بند کر دیا گیا ہے۔