ہواوے کو ایک بار پھر امریکی عارضی ریلیف مل گیا،90دن کا لائسنس جاری

19  ‬‮نومبر‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنے والی چینی کمپنی ہواوے کو امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے تیسری بار عارضی جنرل لائسنس دیئے جانے کا امکان ہے۔رواں سال مئی میں ہواوے پر تجارتی پابندیوں کا نفاذ ہوا تھا مگر امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے اس موقع پر چینی کمپنی کو پابندیوں سے 3 ماہ کا استثنی عارضی لائسنس کے اجرا کے ذریعے دیا گیا، تاکہ وہ امریکی کمپنیوں سے کاروبار جاری رکھ سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بلیک لسٹ میں شامل کمپنی کے امریکی کمپنیوں سے کاروبار

کے حوالے سے عارضی لائسنس کی مدت 19 اگست کو ختم ہونے پر مزید 3 ماہ کے لیے عارضی لائسنس جاری کیا گیا۔اب یہ مدت 19 نومبر کو ختم ہوگئی ہے اور اسے ایک بار پھر 3 ماہ کا استثنی دیئے جانے کا امکان ہے۔مئی میں ہواوے کو بلیک لسٹ کرنے کے بعد امریکی کمپنیوں کو چینی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے لیے حکومتی لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے مزید 90 دن کے لیے عارضی لائسنس جاری کیا جائے گا جس کی بدولت ہواوے ٹیلی کام نیٹ ورکس کے ساتھ کام کرسکے گی جبکہ اس کے فونز کو سافٹ وئیر اپ ڈیٹس بھی ملتی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…