بیجنگ (آن لائن) چین نے 2020ء میں مریخ پر لینڈ کرنے کا اعلان کر دیا اور بتایا ہے کہ اس سلسلے میں تجربہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چین 2020ء میں مریخ پر مشن بھیجنے والا ہے جس کے سلسلے میں صوبے ہیبائی میں مریخ پر پہلا غیر انسانی مشن بھیجنے کے تجربے میں اہم کامیابی
ملی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مریخ پر پہنچنے کے لیے مشن کو 7 ماہ کا عرصہ درکار ہو گا، جب کہ صرف 7 منٹ میں مریخ پر لینڈنگ عمل میں آ جائے گی۔سربراہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن چین نے مزید بتایا کہ چین نے مریخ پر بھیجنے کے لیے طاقتور لانگ مارچ 5 راکٹ بھی بنا لیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین بڑی تعداد میں اسپیس پروگرامز کی منصوبہ بندی اور تیاری کر رہا ہے۔