اسرائیلی فرم پر واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کا الزام

30  اکتوبر‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کے الزام میں موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی فرم کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اسرائیلی فرم نے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 20 ملکوں میں 1400 افراد کی جاسوسی کی، جاسوسی پروگرام میں میکسیکو، بحرین اور متحدہ امارات کے شہری اسرائیلی فرم کے نشانے پر رہے۔موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی سائبر سرویلینس فرم این ایس او گروپ کے خلاف مقدمے میں الزام لگایا کہ اس

نے اپنے جاسوسی کے پروگرام کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کیا اور اس کے صارفین کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فرم نے 20 ملکوں میں بڑے پیمانے پرصحافیوں، سیاسی رہنماوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کی جاسوسی کی، درخواست میں یہ نہیں بتایا گیا کہ این ایس او گروپ نے کس کے لیے یہ جاسوسی کی۔واضح رہے کہ اسرائیلی فرم اپنی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں مختلف حکومتوں کو فروخت کرتی ہے، فرم کا کہناتھا کہ ان کی ٹیکنالوجی انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…