کراچی(این این آئی)الحاج آٹوموٹیو کو وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ’گرین فیلڈ انویسٹمنٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا جس کے بعد کمپنی کی کراچی میں پلانٹ لگائے جانے کے حوالے سے راہ ہموار ہوگئی،یہ پلانٹ آئندہ سال تک تیار ہوگا اور اس میں 25 ہزار یونٹس تیار کرنے کی گنجائش ہوگی۔اس پیشرفت کے باعث 2000 افراد
کو براہراست جبکہ 20 ہزار افراد کو دیگر ذرائع سے روزگار ملے گا۔الحاج پروٹون پاکستان میں 1.3 لیٹر ساگا سیڈان کو متعارف کرائے گی اور یہ 2020 کے دوسرے حصے میں مارکٹوں میں دستیاب ہوگی۔پروٹون چیئرمین سید فیصل کے مطابق کمپنی دیگر ماڈلز کو بھی پاکستان میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔