نیویارک(این این آئی)دنیا میں آئی ٹی کی بڑی کمپنی گوگل نے کہا ہے کہ اس نے کمپیوٹر پراسیسنگ کے میدان میں نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل نے کہا کہ اس کے ایک جدید ترین کمپیوٹر نے پہلی بار کوانٹم برتری حاصل کر کے دکھائی ہے۔ کمپنی کے
مطابق اس کے کوانٹم پراسیسر نے ایک ایسے مخصوص کام کو محض دو سو سیکنڈ میں مکمل کر لیا جسے دنیا کے بہترین سپر کمپیوٹرز کو مکمل کرنے میں 10 ہزار برس لگ جاتے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت کمپیوٹر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتی ہے۔