واشنگٹن(آن لائن ) امریکی سائنسدانوں کی جانب سے ڈی این اے سے متعلق نئی ٹیکنالوجی تیار کی گئی ہے جسے جینیاتی ورڈ پروسیسر کا نام دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے سائنسدانوں کی ٹیم نے جین کی درستگی اور ترمیم کے استعمال کے لئے نئی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے جسے پہلے سے موجود آلات سے زیادہ محفوظ اور بااعتماد جینیاتی ورڈ پروسیسرقرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے جینیاتی کوڈ کو درست طریقے سے تحریر کرنے کی قابلیت ملے گی جبکہ ضابطہ
حیات میں ترمیم کرنے کا نیا طریقہ ہے۔امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے ڈی این اے میں 89 فیصد غلطیوں کودرست کیا جاسکتا ہے کہ جو بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ورسٹائل ٹیکنالوجی ہے لیکن ابھی صرف اس ٹیکنالوجی پر تحقیق شروع کی ہے۔چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، جنیاتی سرجری میں استعمال کیلئے نیا آلہ ایجاد کرلیاخیال رہے کہ اس سے قبل چینی سائنس دانوں نے بھی جین کی درستگی اور ترمیم کے استعمال کے لیے نیا آلہ ایجاد کیا تھا جسے جین ایڈیٹنگ ٹول قرار دیا گیا تھا۔