امارات میں ماہرین آثار قدیمہ کا دنیا کا قدیم ترین ہیرا دریافت کرنے کا دعویٰ

23  اکتوبر‬‮  2019

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں محکمہ سیاحت و ثقافت سے وابستہ ماہرین آثار قدیمہ نے دنیا کا قدیم ترین ہیرا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ماہرین کو یہ ہیرا شہر سے 100 کلو میٹر دورمروح جزیرے میں کھدائیوں کے دوران ملا۔ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ 7600 سے 7800 سال پرانا ہوسکتا ہے۔امارات کے سرکاری میڈیا کے مطابق ابوظبی محکمہ ثقافت و سیاحت کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ مروح جزیرے پر کھدائیوں کیدوران ماہرین آثار قدیمہ کو ایک قدیم ترین ہیرا ملا۔ اس جزیرے پر کھدائیوں کا سلسلہ 1992 کو شروع ہوا تھا۔

یہاں پر کھدائیوں کے دوران جس پتھر کے دور کے گھروں کے ڈھانچے اور دیگر قدیم ترین باقیات ملی ہیں۔ یہ باقیات امارات کی ماقبل تاریخ، معاشی، ثقافتی اور تہذیبی وجود کی عکاسی کرتی ہیں۔موتی کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ متحدہ عرب امارات کے لوگ پتھر کے دور اور ماقبل تاریخ سے ہی موتیوں کی تجارت کرتے تھے۔ جہاں یہ ایک قیمتی عنصر تھا۔ آج سے ہزاروں سال قبل بھی ہیرے جواہرات کو اس خطے کے لوگ زیورات کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اس ہیرے کو چند آیام بعد ’10 ہزار سال قبل کی عیش وعشرت’ کے عنوان سے منعقدہ ایک نمائش میں پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…