بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

گاڑیوں کی خرید وفروخت اب کیسے ہو گی؟ نیا سسٹم متعارف ،حکومت نے اعلان کر دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودہا(این این آئی )صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول حافظ محمد ممتاز احمد نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی خرید وفروخت کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروادیا گیاہے۔پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی یونیورسل نمبر زپلیٹس اگلے دو ماہ تک جاری کر دی جائیں گی او ر صوبہ میں ایک یونیورسل نمبر ہوگا۔رجسٹریشن کاپی کوختم کرکے سمارٹ کارڈ کو بھی متعارف کروادیا گیاہے ۔

انہوں نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈٹیکسیشن چوہدری فیصل فاروق چیمہ کے کیمپ آفس میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ست روی کے شکار محکموں میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات لائی گئی ہیں اورعوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاگیا جبکہ سابقہ حکومت کے مقرر کردہ ریونیو کے ٹارگٹ سے پندرہ فیصد زائد کی وصولی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکومت صوبے کو اربوں کا ڈی فالٹ کر گئی جبکہ موجودہ حکومت صرف ایک سال میں بہترین نظم وضبط اور انتھک محنت سے اب صوبہ ڈیفالٹ سے نکل کر سرپلس میں آچکاہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ محکمہ ایکسائز کے تمام ضلعی اور ڈویڑنل محکموں کی سخت مانیٹرنگ کی جاری ہے جبکہ ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کر دیاگیاہے اور شہریوں کیلئے تمام دفاتر میں سہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔محکمہ ایکسائز میں وصولی کا تمام نظام آن لان کر دیاگیاہے اورپراپرٹی ٹیکس سمیت تمام ریونیو بینکوں کے ذریعے وصول کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ میں موجودکالی بھیڑوں کا سخت محاسبہ کیا جارہاہے ۔ کرپٹ افسران او رملازمین کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں کیسز بھجوائے جارہے ہیں جبکہ بعض کو ملازمت سے فارغ کر دیاگیاہے ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ملک میں سبسڈی او رقرضہ کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے کیونکہ ان کا تمام بوجھ عوام پر پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت روایتی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ۔ملک میں تبدیلی کیلئے تمام اہداف مقرر کر کے ان کو حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…