ہواوے پر امریکی پابندیوں کے بعد روس نے اپنی سرزمین پیش کردی ،ماسکو میں پہلا فائیوجی ٹیسٹ ژون قائم

29  ستمبر‬‮  2019

ماسکو(آن لائن) امریکہ کی جانب سے چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے پر جاسوسی الزامات کے باعث پابندیوں کے نفاذ کے بعد روس نے اس کے لیے اپنی سرزمین پیش کردی ،جس کا مقصد ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی نیٹ ورک کا قیام اور فروغ ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی جانب سے چینی ٹیلی کام کمپنی پر پابندیوں کے نفاذ کا روس نے بھرپور فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے، رواں ماہ ہواوے نے روس کے دارالحکومت

ماسکو میں ٹیکنالوجی کمپنی ایم ٹی ایس کی شراکت سے پہلے فائیو جی ٹیسٹ ژون کا آغاز کیا جس کا مقصد دارالحکومت کے نواحی علاقوں کو اس سروس کی فراہمی اور چین کیساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ماسکو حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک آئندہ چند سال کے دوران شہر کے عمومی ڈھانچے کا حصہ بن جائے گا۔روس کا ارادہ ہے کہ 2024 ء تک اس کے تمام بڑے شہروں میں فائیوجی ٹیکنالوجی فراہم کردی جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…