اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

پی ٹی اے نے کتنے لاکھ قابل اعتراض ویب سائٹس بند کر دیں

datetime 27  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کو بتایا گیا ہے کہ 9 لاکھ ویب سائٹس کو توہین مذہب، پورنوگرافک، ریاست مخالف، عدلیہ یا پاک فوج مخالف مواد ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کمیٹی کو بتایا کہ شہریوں نے اتھارٹی میں غیر قانونی مواد کی کئی شکایات دائر کر رکھی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی یا موبائل کے ذریعے کیا جانے والا کوئی بھی مجرمانہ حرکت کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی دیکھتی ہے اور سائبر کرائمز کے حوالے سے معلومات پی ٹی اے کے پاس دستیاب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا کوئی قانون نہیں تھا جو مجرمان یا دیگر افراد جن کی سم بلاک ہوگئی ہو، انہیں دوسری سم لینے سے روکے۔علی خان جدون کی صدارت میں کمیٹی اجلاس نے نیشنل آئی ٹی بورڈ (این ٹی بی) بل کو منظور کیے جسے وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کام خالد مقبول صدیقی نے پیش کیا تھا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کئی شعبوں میں دنیا سے پیچھے ہے جس میں آئی ٹی بھی شامل ہے، اگر ہم نے اپنے کام کو ای گورننس میں تبدیل نہ کیا تو وقت کے ساتھ چیزیں مزید خراب ہوجائیں گی’۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘سرکاری دفاتر میں آئی ٹی کے استعمال سے کرپشن اور بد انتظامی کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔واضح رہے کہ محکمہ این آئی ٹی بی وزارت آئی ٹی سے منسلک ہے اور یہ وفاقی وزارتوں/ڈویڑنز اور محکموں میں ای گورنمنٹ کے لیے اقدامات کرنے کا پابند ہے۔ پارلیمنٹ سے بل کی منظوری کے بعد وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام آئی سی ٹی میں بھرتیاں کرے گی اور تمام وزارتوں اور ڈویڑنز میں ای آفس ایپلی کیشن نافذ کرے گی۔کمیٹی نے 2008 کے اسلام آباد میں آئی ٹی پارک بنانے کے منصوبے پر بھی نظر ثانی کی جس کے لیے پاکستان سافٹ ویئر

ایکسپورٹ بورڈ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے 33 ایکڑ اراضی لیز پر حاصل کر رکھی ہے۔پارک کو جنوبی کوریا کی تکنیکی معاونت اور قرضوں سے قائم کیا جانا تھا تاہم منصوبہ 2 سال تاخیر کا شکار ہوا کیونکہ اقتصادی امور ڈویڑن میں کسی نامعلوم شخص نے شکایت دائر کرائی تھی کہ کمپنی

1990 میں کوریا میں بلیک لسٹ کردی گئی تھی۔وزارت آئی ٹی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ الزامات میں کچھ حد تک سچائی ہے تاہم معاملہ اقتصادی امور ڈویڑنز کے مشترکہ اجلاس میں حل کرلیا گیا ہے۔سیکریٹری آئی ٹی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ منصوبہ اگست 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…