بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں جلد پیٹریاٹ میزائل بیٹری اور راڈار سسٹم کی تنصیب کی جائے گی

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) سعودی ویب سائٹ سبق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں جلد پیٹریاٹ بیٹری اور راڈار سسٹم کی تنصیب کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے سعودی مملکت میں مزید 200 فوجی بھی جلد تعینات کر دیئے جائیں گے۔ سبق ویب سائٹ کی

جانب سے یہ دعویٰ پینٹاگون سے جاری ہونے والے اعلامیے کی روشنی میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع مائیک ایسپر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی وزارت دفاع نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے جلد ہی سعوی عرب میں پیٹریاٹ بیٹری اور 4 راڈار سسٹم نصب کیے جائیں گے اور مزید 200 امریکی فوجی بھی بھیجے جا رہے ہیں۔پیٹریاٹ میزائلوں کی اضافی بیٹریوں کے علاوہ اعلیٰ درجے کا ڈیفنس سسٹم بھی شامل ہوگا۔اس میں ’ تھاڈ ‘میزائل سسٹم کا بھی بھی امکان ہے۔امریکی وزیر دفاع نے اس موقع پر اطمینان دلایا کہ سعودی عرب کو خود کے دفاع کے لیے جو مدد درکار ہوگی امریکہ اسے وہ مدد پیش کرے گا۔ پینٹا گون کے اعلامیے کے مطابق 14ستمبر 2019ءکو سعودی تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کے بعد امریکا کی جانب سے سعودی عرب کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جار ہے ہیں۔جبکہ بحرانی صورتِ حال جنم لینے پر سعودی مملکت میں مزید امریکی فوج بھیجے جانے کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں۔امریکی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ایران خطے کے امن کو عدم استحکام کرنے کی جن کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ اس کی جارحانہ پالیسی آگے اب بند باندھنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…