ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کا پہلا خلاء نورد تاریخی خلائی سفر پر روانہ، جانتے ہیں ہزاع المنصوری کون ہیں اور کونسا جہاز اڑاتے ہیں؟

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے پہلے خلانورد ہزاع المنصوری تاریخی خلائی سفر پر روانہ ہوگئے۔ایف سولہ جنگی جیٹ کے پائلٹ ہزاع المنصوری قازقستان کے بیکانور اسٹیشن سے ایم ایس 15 نامی خلائی جہاز کے ذریعے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگئے، ان کا یہ سفر چھ گھنٹوں پر محیط ہوگا۔ہزاع المنصوری خلا میں جانے والے پہلے اماراتی اور پہلے عرب ہیں، ان کے ساتھ ایک امریکی اور ایک روسی خلانورد بھی اس سفر پر ہیں۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اسے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خلا میں پہلے اماراتی کی روانگی تمام نوجوانوں کیلئے یہ پیغام ہے کہ ہم اس شعبے میں آگے بڑھ سکتے ہیں اور دوسروں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ہمارا اگلا ہدف ہوپ مشن کے ذریعے مریخ پر قدم رکھنا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…