جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے مغربی میڈیا کا کامیاب سائبر حملوں کا دعویٰ مسترد کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران نے مغربی میڈیا کے دعویٰ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تہران کے شعبہ آئل سے منسلک آن لائن نظام پر سائبر حملے کامیاب رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری محکمہ برائے سائبر سیکیورٹی نے بتایا کہ مغربی میڈیا کی رپورٹس کے برعکس، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ تہران کی تیل پر مشتمل تنصیبات اور اہم انفراسٹرکچر پر سائبر حملے سے کوئی نقصان نہیں پہچا۔

تاہم اعلامیے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس رپورٹ کے بارے میں بات کررہے تھے۔نیٹ بلاکس نامی ایک تنظیم نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نیٹ ورک ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران میں انٹرنیٹ کی ترسیل متاثر ہوئی۔تنظیم کے مطابق انٹرنیٹ کے متاثر ہونے کی وجہ نامعلوم ہے تاہم اثر محدود تھا اور آن لائن صنعت اور حکومتی پلٹ فارم متاثرہے۔اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ ایران کے بعض نیٹ ورک پر غیرمطلوبہ تکنیکی واقعات پیش آئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر کسی نظام کو معطل کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔واضح رہے ایران کے وزیر ٹیلی کمیونیکیشن جواد اظہری جہرومی میں تصدیق کرچکے ہیں کہ تہران کو سائبر دہشت گردی کا سامنا ہے۔اس ضمن میں انہوں نے بتایا تھا کہ اسٹکس نیٹ وائرس کا علم 2010 میں ہوا تھا، جس سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران میں جوہری ٹھکانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ وائرس بنایا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ رواں برس جون میں تہران کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرانے کے واقعے کے بعد واشنگٹن نے ایرانی میزائل کنٹرول سسٹمز اور جاسوسی نیٹ ورک پر حملے کیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…