اسلام آباد (این این آئی)موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کے خواہشمند صارفین کی آسانی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کے فرنچائزز /کسٹمر سروس سینٹروں پر موبائل رجسٹریشن سرو س مہیا کر دی گئی ہے۔موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے حوالے سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر اور زونل دفاتر میں یہ سہولت 20 ستمبر 2019 بروز جمعہ تک دستیاب رہے گی۔ موبائل ڈیوائسزکی
رجسٹریشن #8484* پر ڈائل کر کے یا پی ٹی اے کی ویب سائٹ https://dirbs.pta.gov.pk/drs کے ذریعے بھی کرائی جا سکتی ہے۔بیان کے مطابق صارفین موبائل ڈیوائس کی تمام آئی ایم ای آئی (ڈوول سم)رجسٹرڈ کرائیں۔ بیان میں کہاگیاکہ ہمیشہ پی ٹی اے اپرووڈ موبائل ڈیوائس خریدیں، موبائل کی رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کی جانب سے لاگو کی جا نے والی کسٹم ڈیوٹیز / ٹیکسز کی ادا ئیگی لا زمی قرار دیدیا ۔