سان فرانسسکو( آن لائن )گوگل نے گزشتہ روزپندرہ اکتوبرکی تقریب کیلئے دعوت نامے بھیجوادیئے ہیں ،جہاں گوگل کی جانب سے تیارکردہ چیزوں کونمائش کیلئے پیش کیاجائیگا،جبکہ نئے پکسل سماؑرٹ فون بھی لائن اپ میں ہونے کاامکان ہے ۔نیویارک سٹی میں ہونے والی نمائش میں متوقع طورپرگوگل کی جانب سے ایپل کے حالیہ متعارف کرائے جانے والے آئی فونزکی تازہ ترین نسل کے مقابلے میں انڈرائیڈ پاورچیلنج سرفہرست رہنے کاامکا ن ہے ۔سمارٹ فون حریفوں نے سال کے اختتامی
تعطیلات کے شاپنگ سیزن سے قبل خاص طورپرنئے ہارڈویئرزمتعارف کرائے ہیں ۔گوگل بظاہرپکسل سمارٹ فون کی چوتھی نسل متعارف کرانے جارہاہے ،جس میں ممکنہ طورپرچہرہ شناسی کی صلاحیت کے فیچرزشامل ہوں گے اوریہ اس کے سافٹ وئیراورآن لائن سروسزکے علاوہ ہارڈوئیرمیں ترقی کی کوششوں کاحصہ ہوگا۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیاجب ایپل نے گزشتہ ہفتے نئے آئی فون اورآئی پیڈماڈلزکااعلان کیاہے ،جواس کی نئی گیم اورٹیلی ویژن سروسزکی سہولیات مہیاکریں گے ۔