منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مائیکرو سافٹ میں ایک ہی خاندان  کے  تین بہن بھائیوں  کا شاندار کارنامہ، پاکستان کا نام روشن کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لزبن (آن لائن) مائیکرو سافٹ سرٹیفکیٹ کے امتخانات میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین بہن بھائیوں نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دو سال قبل تحصیل کھاریاں ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے رانا زاہد اپنے دو بیٹوں  بلال رانا، ابراہیم رانا اور بیٹی ثناء  زاہد کے ہمراہ روشن مستقبل کی خاطر پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں رہائش پزیر ہوئے،

اپنے ملک سے دور رہ کر حصول تعلیم کی دوڑ میں شامل اس خاندان کے بچوں نے نا صرف اپنے والدین  اور خاندان کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ اس سے پاکستان کا نام بھی روشن ہوا ہے  گزشتہ ہفتہ لزبن میں منعقد ہونے والے مائیکرو سافٹ امتخان میں ثناء زاہد اور بلال رانا نے  86 فیصد جبکہ ابراہیم رانا نے 77 فیصد نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی کامیابی پر نہ صرف بچے خوش ہیں بلکہ ان کے والدین بھی انتہائی خوش ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بچوں کے والد رانا زاہد اور والدہ صائمہ زاہد کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ہمارے بچے تعلیم کے میدان میں مزید کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کریں اور عرفہ کریم کے مشن کو آگے لے کر چلیں،کیونکہ مغربی ممالک سمیت بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے اور تعلیم کے حصول میں کوشاں بچے اپنے وطن سے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کریں اور ملک کے بہتر سفیر بن کر یہ ثابت کریں کہ ہم پرامن اور پڑھی لکھی قوم ہیں پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں نے بھی اس کو حوصلہ افزاء اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز دینے کا بھی عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اور حب الوطنی کے جزبہ سے سرشار افراد کو بھی ایوارڈز دیئے جائیں گے  پرتگال سمیت یورپ بھر میں سینکڑے طلباو طالبات زیر تعلیم ہیں اور ان کی بہتر کارکردگی اور مثبت سرگرمیاں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرتی ہیں اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم کے حصول کے لیے بیرون ممالک آنے والے طلباوطالبات  ایسا سرمایہ ہیں جو محدود وسائل میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئے ہیں حکومت پاکستان کو ایسے طلباء  و طالبات کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہو گی تا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…