ماسکو(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے ایک میجر پرمشتمل بین الاقوامی خلائی مشن خلائی سفر پروانگی کے انتظامات مکمل ہونے کے بعد سفر کے لیے تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی خلائی مشن کے61-62 میں روسی خلائی ایجنسی روسکو سموس کے اولیگ اسکریپوپہنچ چکا۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے جیسیکا میر اور متحدہ عرب امارات کے ھزاع علی المنصوریء شامل ہیں۔ تینوں خلانورد روس کے اسٹار سٹی کے علاقے میں قائم بین الاقوامی خلائی مرکز میں ہیں جہاں سے وہ اپنے خلائی مشن پر روانگی کے لیے تیارہیں۔ھزاع علی المنصوری جو عالمی خلائی مشن میں شامل ہونیوالے پہلے اماراتی میجر ہیں نے عالمی خلائی مرکز کا دورہ کیا۔ آئندہ دنوں میں عالمی سفر سے قبل ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ھزاع علی نے کہا کہ خلاء میں سفرکرنے والے پہلے عرب خلانورد کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ ہم اپنے خلائی سفر کیدوران کئی تجربات کریں گے اور اپنے پیارے وطن متحدہ عرب امارات اور عرب خطے کے لیے بہت کچھ کریں گے۔دوسری جانب خلائی مشن میں شامل جیسیکا میر نے روسی خلائی مرکز جس میں روسی خلانورد یوریوری گاگارین نے 1961ء کو تربیت حاصل کرنے کے بعد خلائی سفر کیا تھا میں ٹریننگ پرفخر کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خلائی مشن 25 ستمبر کو قزاقستاب کے خلائی مرکزبایکونور سے روانہ ہوگا جو 187 دن خلاء میں گذاریں گے۔