جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایپل نے صارفین کی نجی نوعیت کی ریکارڈنگ سننے پر معافی مانگ لی

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک( آن لائن ) اسمارٹ فونز بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ایپل نے سری کے ذریعے نجی نوعیت ریکارڈنگ سننے پر اپنے صارفین سے معافی مانگ لی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ایپل اسمارٹ فونز میں موجود

ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری صارفین کی ریکارڈنگ گریڈنگ پروگرام کے تحت رکھے گئے کنٹریکٹرز کو بھیجتا تھا جس کا مقصد صارفین کو اعلی معیار کی سروسز فراہم کرنا تھا۔اس ضمن میں ایپل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں احساس ہے کہ ہم اپنے اعلی مثالی اصولوں پر پورا نہیں اترے جس کے لئے اپنے تمام صارفین سے معذرت خواہ ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سری کے حوالے سے کچھ ضروری تبدیلیاں لائی جائیں گی جس کے تحت اب صارفین کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ اپنی مرضی سے سری گریڈنگ کا آپشن استعمال کر سکیں گے۔واضح رہے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ ایپل مبینہ طور پر صارفین کی نجی نوعیت کی ریکارڈنگ سننے میں ملوث ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی نے ایک معاہدے کے تحت ایسے افراد کو ملازمت دی جن کا کام سری کے ذریعے ایپل صارفین کی ریکارڈنگ کو سننا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن صارفین کی نجی معلومات افشا کی گئیں ان کا تعلق آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ سے ہے اور ایپل نے اس کے لئے چند ممبران پر مشتمل ٹیم کو یہ کام سونپا تھا۔دوسری جانب ایپل نے مقف اپنایا کہ وہ صارفین کی ریکارڈنگ محض سری کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے سنا کرتے تھے تاہم کمپنی نے یہ بات واضح نہیں کہ کیسے ان کے ملازمین صارف کی مرضی کے بغیر ان کی ریکارڈنگ کو سنتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…