اسلام آباد( آن لائن )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔جیک ڈورسی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ‘چکلنگ اسکواڈ’ نامی گروپ نے ہیک کیا جس کے بعد انہوں نے جیک کے اکاؤنٹ سے نامناسب ٹوئٹس شیئر کیں۔جیک ڈورسی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو 42 لاکھ سے زائد صارفین فالو کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود 4 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کو فالو کرتے ہیں۔ہیکرز نے تقریباً 15منٹ تک جیک ڈورسی کے اکاؤنٹ پر قابل اعتراض اور اشتعال انگیز ٹوئٹس کیے۔ بعد ازاں ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ بحال کرا لیا گیا ہے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا کہ جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ اب محفوظ ہے اور ٹوئٹر سسٹم کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب صارفین اس بات پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر ٹوئٹر کے سی ای او کا اکاؤنٹ محفوظ نہیں تو ان کے اکاؤنٹس کی حفاظت کی ضمانت کون لے گا؟ جبکہ ٹوئٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ کسی وضاحت دینے سے قبل ہی معطل کر دینا بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی ملازم کا ہی کام ہے، کیونکہ وہاں تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو رہا ہوگا