آئی فون کمپنی ایپل کا بھارت میں پہلا ریٹیل اسٹور جلد کھولنے کا اعلان

30  اگست‬‮  2019

نیویارک(این این آئی)آئی فون اور اور میکنٹوش کمپوٹرز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے بھارت کی جانب سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ضوابط نرم بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایپل کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں اپنا پہلا ریٹیل اسٹور کھولنے کے لیے بے تاب ہے۔ کیلی فورنیا میں قائم ایپل کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تعاون سے بننے والے نئے قواعد و ضوابط کا خیرمقدم کرتی ہے۔ بھارت میں غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے ان شرائط کو نرم کیا گیا ہے، جس میں غیرملکی کمپنیوں کو

کسی بھی برینڈ کی تیاری اور بھارت میں کاروبار کے لیے قریب تیس فیصد مقامی ذرائع درکار ہوتے تھے اور مقامی افراد کو ملازمت دیے بغیر ریٹیلینگ اور آن لائن کاروبار کے پرمٹ جاری نہیں کیے جاتے تھے۔ایپل کمپنی کا کہنا تھاکہ بھارت میں ابھی ریٹیل اسٹور کے قیام میں کچھ وقت لگے گا، تاہم وہ پہلا ایپل اسٹور کھولنے کے لیے اور صارفین کو خوش آمدید کہنے کی منتظر ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ایپل مصنوعات بھارت میں فروخت ہوتی ہیں، تاہم اس کے لیے فرینچائز اسٹورز قائم ہیں، تاہم چینی اور جنوبی کوریائی مصنوعات کی وجہ سے ایپل کو اسمارٹ فونز کے شعبے میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…