جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پہلا پاکستانی خلاء میں بھیجنے کا اعزاز پاکستان کو کب حاصل ہو گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 26  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے خلائی پروگرام کے تحت 2022 میں پہلا پاکستانی خلائی مشن بھیج دیا جائے گا۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کے انتخاب کا طریقہ کار اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں

50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے، ان میں سے 25 افراد حتمی مرحلے میں جائیں گے اور 2022 میں ‘انشاللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا اوریہ پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہوگا’۔اس سے قبل گذشتہ سال 25 اکتوبر کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے تصدیق کی تھی کہ حکومت نے پہلے پاکستانی خلاباز کو خلا میں بھیجنے کی منظوری دے دی ہے اور خلائی پروگرام کے تحت پہلا پاکستانی آئندہ 4 سالوں کے اندر خلا میں بھیجا جائے گا۔فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پہلا پاکستانی شخص فضائی تحقیقات سے متعلق کام کرنے والے چینی ادارے چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے تعاون سے خلا میں جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا تھا کہ اس حوالے سے سی ایم ایس اے اور فضائی تحقیقات سے متعلق کام کرنے والے پاکستانی ادارے سپارکو کے درمیان معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اس کام کو پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ٹیکنالوجی اور خلائی پروگرام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان نے رواں برس جولائی میں مقامی سطح پر تیار کیے گئے 2 سیٹلائٹس کو بھی پہلی بار خلا میں بھیجا تھا۔جولائی میں پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس) ون اور پاکستان ٹیکنالوجی ایوالیوشن سیٹلائٹ (پاک ٹیس ون اے) نامی سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…