دنیا میں لاکھوں افراد چرائے گئے پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں،ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ ‘ گوگل  نے صارفین کو خبردارکردیا

18  اگست‬‮  2019

لاہور(این این آئی)معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں لاکھوں افراد چرائے گئے پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں۔گوگل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بیشمار صارفین تنبیہ کرنے کے باوجود ہیک کئے گئے پاس ورڈ کا استعمال کر رہے ہیں جس سے ان کا ڈیٹا مسلسل چوری ہونے کا خدشہ ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ پاس ورڈ چوری ہونے کے بارے میں معلومات کروم کے پاس ورڈ چیک کرنے سے متعلق منصوبے سے حاصل ہوئی ہیں۔کروم پروجیکٹ پاس ورڈ کو صرف اسکین کرتا ہے اور صارفین کو ہیک کیے گئے پاس ورڈ کے بارے میں انتباہ کر تا ہے۔رپورٹ کے مطابق کروم پاس ورڈ چیک اپ کے ذریعے صارفین کو پاس ورڈ ہیک ہونے کے بارے میں خبردار کرنے باوجود انہوں نے اپنا پاس ورڈ تبدیل نہیں کیا ہے جس سے ڈیٹا چوری ہونے کا مسلسل احتمال رہتا ہے۔گو گل کا کہنا ہے کہ لگ بھگ دو کروڑ دس لاکھ لاگ اِن صارفین میں سے تقریباً 31,600 اسناد غیر محفوظ پائے گئے جو کہ تمام گوگل صارفین کا 1.5 فیصد ہے۔گوگل کے مطابق 25 فیصد لوگوں نے انتباہ کو نظر انداز کیا جبکہ 81,368 لوگوں نے اس تنبیہ پر بالکل بھی توجہ نہیں دی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایسے صارفین چرائے گئے پاس ورڈ استعمال  کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اپنا ڈیٹا چروا رہے ہیں۔ معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں لاکھوں افراد چرائے گئے پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں۔گوگل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بیشمار صارفین تنبیہ کرنے کے باوجود ہیک کئے گئے پاس ورڈ کا استعمال کر رہے ہیں جس سے ان کا ڈیٹا مسلسل چوری ہونے کا خدشہ ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ پاس ورڈ چوری ہونے کے بارے میں معلومات کروم کے پاس ورڈ چیک کرنے سے متعلق منصوبے سے حاصل ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…