جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

چینی موبائل کمپنی ہواوے نے 6 جی پر تحقیق شروع کر دی

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

ٹورنٹو (این این آئی) چین کی موبائل کمپنی ہواوے نے 6 جی پر تحقیق شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں اپنے آر اینڈ ڈی سینٹر میں ٹیکنالوجی پر کام کا آغاز کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی ہواوے کیلئے 5 جی ٹیکنالوجی مشکلات کا باعث بنی کیونکہ امریکا نے اس کی وجہ سے بلیک لسٹ کردیا۔ امریکی حکومت کو خدشہ ہے کہ ہواوے فائیو جی اور دیگر کمیونیکشن انفراسٹرکچر میں سیکیورٹی خامی پر مبنی بیک ڈور تیار کرسکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کے خلاف اقدامات کررہی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں ہواوے نے آر اینڈ ڈی سینٹر میں 6 جی ٹیکنالوجی پر تحقیق شروع کردی ہے۔ کمپنی 13 یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر تحقیق کو آگے بڑھا رہی ہے۔فی الحال آغاز ہے کیونکہ ہواوے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 6 جی ٹیکنالوجی 2030ء سے قبل کمرشل بنیادوں پر دستیاب نہیں ہوسکے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی 13 یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر 6 جی نیٹ ورک اور ممکنہ اپلیکشنز پر کام کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…