اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل سمارٹ فونز کا استعمال عام ہے، سمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہوجاتی ہے ، چارج کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔اگر اس مسئلے سے پریشان ہی تو پریشانی دور کر لیں کیونکہ پندرہ سے بیس منٹ میں تیزرفتاری سے کافی چارجنگ کے حصول کے لیے یہ طریقہ آزما کر دیکھیں۔سب سے پہلے تو اپنے سمارٹ فون کا چارجر (کمپیوٹر ڈیٹا کیبل ) لیں۔ اس کے بعد اسے پلگ میں لگانے
سے قبل اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر ائیرپلین موڈ کو آف سے آن کردیں اور پھر آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ڈیوائس کتنی تیزی سے چارج ہوتی ہے۔درحقیقت ائیرپلین موڈ ڈیوائس کا انٹرنیٹ سے کنکشن ختم کردیتا ہے۔اس طریقے کی مدد سے آپ 15 سے 20 منٹ میں کافی حد تک بیٹری کو چارج کرلیں گے بس اس دوران کوئی کال وغیرہ موصول نہیں ہوسکے گی۔ ہنگامی حالات میں اس طریقے کو آزمائیں ۔