اسلام آباد(پ ر)ZONG 4G پاکستان کی صف اول کی ٹیلی کام کمپنی اپنے بین الاقوامی کالنگ بنڈلز کی بدولت اب صارفین کو سعودی عربیہ میں موجود اپنے پیاروں سے رابطہ کے لئے پیش کرتی ہے سستے ترین ریٹس ۔ ZONG 4G کے قابل احترام صارفین اب بین الا قوامی وائس کالز (IDD) کی سہولت کے ذریعے کال ٹیرف کی پرواہ کئے بغیر سعودی عربیہ کے نیٹ ورک Mobily پر جب چاہیں کال کر سکتے ہیں ۔سستے ترین کانگ ریٹس اور بلا تعطل مواصلاتی رابطہ کے بے نظیر اشتراک سے تخلیق کردہ یہ بنڈل ZONG 4G کے صارفین کو سعودی عربیہ میں حج کی ادائیگی کے دوران فراہم کرتا ہے مسلسل اور بلا تعطل رابطہ کی سہو لت وآسانی۔ اس بنڈل کے ذریعہ صارفین صرف پانچ روپے فی منٹ کے حساب سے بین الاقوامی کالز کر سکیں گے ، یہ بنڈل پری اور پوسٹ پیڈ دونوں پر کار آمد ہوگا ، اور اس بنڈل کو ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر صرف 100 روپے + ٹیکس کی ادائیگی کر کے قابل عمل کیا جا سکے گا ۔ پاکستان کی صف اول ٹیلی کام کمپنی اپنے قابل احترام صارفین کے لئے پیش کرتی ہے بنڈلز میں سے انتخاب کرنے کے بے شمارمواقع:
بنڈل نمبر 1 : صرف پری پیڈ صارفین کے لئے، 15منٹ @ 100 روپے + ٹیکس
بنڈل نمبر 2: صرف پری پیڈ صارفین کے لئے، 40 منٹ @ 250 روپے + ٹیکس
بنڈل نمبر 3: پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لئے، 90 منٹ @ 500 روپے + ٹیکس
بنڈل نمبر 4: پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لئے، 200 منٹ @ 1000 روپے + ٹیکس
حج کی ادائیگی کے دوران اپنے پیاروں سے مسلسل رابطہ میں رہنے کی سہولت کی فراہمی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ZONG 4G اپنے صارفین کو سب سے اولین ترجیح دیتا ہے ۔ “ہمارے لئے صارفین اور ان کی ہر لمحہ نیٹ ورک سے جڑے رہنے کی خواہش سب سے مقدم ہے ۔ ہم چاہتے ہیںکہ ہماری بین الاقوامی کالنگ کی خدمات کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ملکی و بین الاقوامی طور پر ہمارے وسیع ترین نیٹ ورک کی بدولت ہر لمحہ مواصلاتی رابطہ قائم رکھنے کی آزادی سے لطف اندوز ہوں ۔ یہ بنڈل ZONG 4G کے صارفین کو بہترین مواصلاتی تجربہ سے کفایتی ریٹس پر روشنا س کرانے کے ہمارے عزم کا ایک اظہار ہیں ” کمپنی کے ترجمان نے کہا پاکستان میں جدت کی قیادت کرتے ہوئے ، ZONG 4G موجودہ جدید ترین دور کے صارفین کی تمام تر ٹیکنالوجی ضروریات کو تسلی بخش انداز میں پورا کرنے کی مکمل تیاری اور صلاحیت رکھتا ہے ۔کمپنی کی اپنے قابل قدرصارفین کو قابل اعتماد، تیز ترین اور لاجواب مواصلاتی رابطہ اور سہولیات مہیا کرنے کا غیر متزلزل عزم ہیZONG 4G کی جدید ترین تخلیقی ترقی کا اصل محرک ہے ۔ سستے ترین بین الاقوامی ریٹس اور پاکستان کے وسیع ترین 4G نیٹ ورک کی بدولت ZONG 4G بلا شبہ ملک میںجدت کا بانی ہے ۔ اس آفر کو فعال کرنے کے لئے صارفین *6911# ڈائل کریں ، اپنے قریبی ریٹیلر پر تشریف لے جائیں یا 310 پر کا ل کریں ۔
ZONG 4G اس سال حج پرلایا سعودی عربیہ کے لئے سستے ترین بین الاقوامی کالنگ ریٹس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
ملک بھر میں بینکس بند رہیں گے
-
طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا
-
صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
رجب بٹ پر تشدد میں ملوث وکلا کیخلاف بڑی کارروائی
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
ٹرمپ کے عالمی جنگ کے انتباہ کے بعد امریکی فوج کا خطرناک میزائل تجربہ
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری















































