اسلام آباد ( اے ایف پی ) فیس بک نے کہا ہےکہ انہوں نے ایسے صارفین کے پروفائیل فریم ( ڈی پیز) کو ہٹا دیا ہے جو پاکستان میں رہنے والی قادیانی برادری کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت بحث و مباحثے اور بڑھتے ہوئی نفرت کی وجہ بن رہا تھا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ پروفائل فریم ( ڈی پیز ) کو اس لئے فلٹر کیا جارہا ہے تاکہ صارفین وہ فریم لگائیں جس کا کوئی مقصد ہو،مثلا تہوار، چھٹی وغیرہ، فیس بک کا مذید کہنا تھا کہ ہٹائے گئے فریم پروفائل ہمارے قوانین کی خلاف تھے اور وہ بڑی تیزی
سے پھیل رہے تھے۔ فیس بک کے ترجمان کے مطابق اب ایسے پروفائل فریم فیس بک پر نہیں ہونگے۔فیس بک کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی فیس بک صارفین کی طرف سے ایسے وقت میں ان پروفائیل فریم میں تیزی آئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں قادیانیوں کے لیڈروں سے ملاقات کی جس میں ایک کا تعلق پاکستان سے تھا۔قادیانیوں کو پاکستان میں غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہےاور ان پر اپنے آپ کو مسلمان کہنے پر پابندی ہے ایسا کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔