بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک نے آن لائن ہراسمنٹ کو کنٹرول کرنے کے طریقے متعارف کرادیئے،صارفین اب اپنی معلومات پرائیویٹ رکھ سکیں گے،تفصیلات جاری

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فیس بک نے آن لائن ہراسمنٹ کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے موثر آگہی کے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں فیس بک کی جانب سے اپنے صارفین کو آن لائن ہراسمنٹ سے نمٹنے کے لئے ضرورت کے مطابق مختلف ٹپس اور مواد کی آسانی سے مانیٹرنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اگر کوئی آپ کو ناپسند ہے، یا اسکے آن لائن ہونے پر آپ اداس یا دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں تو پھر اپنے کسی قریبی شخص بتانا ضروری ہے۔

اس سے آپ کو اپنا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ڈرایا جارہا ہے تو پھر فیس بک کا بلنگ پری ونشن حب (Bullying Prevention Hub) آپ کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔ آن لائن ہراسمنٹ مختلف اقسام کی ہوتی ہے، اس کے بہت سے نام ہیں جیسے سائبر بلنگ، ٹرالنگ، فلیمنگ، آؤٹنگ یا جعلی شناخت وغیرہ۔ ہراسمنٹ براہ راست ٹیکسٹ میسج، ای میلز یا پرائیویٹ میسجز، یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلے عام ہوسکتی ہے جہاں کوئی نامناسب پوسٹ یا تصویر کسی کے شیئر کرنے کے باعث آپ کی شرم ساری یا آپ کے لئے تکلیف کا باعث ہوسکتی ہے۔ ان سب باتوں کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنی اور اپنی آن لائن معلومات کے لئے اضافی خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ آپ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کی وجہ سے کسی دوسرے شخص کو آن لائن تکلیف نہ پہنچے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنے صارفین کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں اچھے دوستوں کو رکھیں اور اپنی فرینڈ لسٹ کو باقاعدگی سے چیک کریں تاکہ وہ اپنے دوستوں میں اپنے ذاتی مواد کے ساتھ پرسکون رہیں۔ جیسے جیسے آپکی فرینڈ لسٹ بڑھتی ہے تو آپ کو اپنی پرائیویسی سیٹنگز کا جائزہ لینے کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ آپ معلومات کو پرائیویٹ رکھ سکیں تاکہ لوگ آپ کے بارے میں بدستور اچھے طرز عمل جاری رکھیں۔ فیس بک کے پریس نوٹ کے مطابق یہاں موجود لنک (https://www.facebook.com/safety/youth/facebook-basics/safety) میں کچھ طریقے ہیں جن کو مدنظر رکھ کر آپ فیس بک پر چیزیں احتیاط سے شیئر کرسکتے ہیں۔

ایسے لوگوں کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کریں جنہیں آپ جانتے ہوں، احتیاط سے اس شخص کا جائزہ لیں جو آپ کی دہلیز پر دستک دیتا ہے اور ایسے شخص کو ان فرینڈ کریں جو آپ کو ناپسندیدہ لگتا ہے۔ بعض اوقات اپنی ذاتی معلومات مخفی رکھنا ضروری ہوتا ہے جیسے آپ کا ایڈریس یا پھر ایسے مقام کا تفصیلی طور پر ذکر ہو جہاں آپ لطف اندوز ہورہے ہیں تو پھر ایسی معلومات کو مخفی رکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی اصول کا اطلاق آپ کے دوستوں پر بھی ہوتا ہے۔ فیس بک سختی سے اپنے صارفین کو اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ بھی اپنا پاس ورڈ شیئر نہ کریں،

چاہے وہ آپ کا بچپن کا دوست ہی کیوں نہ ہو۔ اس کا کبھی فائدہ نہیں ہوتا۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ فیس بک کبھی بھی کسی میسج یا ای میل کے ذریعے آپ سے پاس ورڈ نہیں مانگتا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنے صارفین کو تجویز دیتا ہے کہ اگر وہ اس پر بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں تو کچھ وقفہ لے لیں۔ فیس بک اپنے صارفین کو یہ بھی مشورہ دیتا ہے کہ فیس بک پر پوسٹ ڈالنے سے قبل اس کا جائزہ لیں کہ کہیں اس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس یا کسی کی ساکھ خراب تو نہیں ہورہی۔ فیس بک اپنے صارفین کو اس بات کا بھی مشورہ دیتا ہے کہ جب کبھی آپ کے کمنٹس کے ذریعے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے تو ان سے معافی مانگ کر معاملہ حل کرلیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…